کوہاٹ پولیس لائنز مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکا، 16 افراد شہید

خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں پشاور روڈ پر واقع پرانی پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران ایک المناک دھماکا پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید جبکہ 57 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس ذرائع نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکا اس وقت ہوا جب مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے اہلکار اور مقامی شہری موجود تھے۔ترجمان ریسکیو 1122 خیبر پختونخوا بلال احمد فیضی نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ایمبولینسز کے ذریعے فوری طور پر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امدادی سرگرمیوں کو تیز کرنے کے لیے کرک اور ہنگو سے بھی اضافی ریسکیو اہلکار اور ایمبولینسز کوہاٹ طلب کر لی گئی ہیں۔ترجمان کے مطابق جائے وقوعہ پر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے، جس میں 20 ایمبولینسز، ریسکیو ویکلز، ریکوری وہیکل اور 60 سے زائد تربیت یافتہ اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیراؤ میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے کا کام شروع کر دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed