طلاق یافتہ بیوی کو قتل کرنیوالے سابق شوہر و دیور کو عمر قید کی سزا

سیشن کورٹ صوابی نے طلاق یافتہ بیوی کو قتل کرنے کے مقدمہ میں نامزد اس کے سابق شوہر اور انکے بھائی کو جرم ثابت ہونے پرعمر قید کی سزا سنا دی۔ عدالت نے ملزمان کو دس لاکھ روپے بطور دیت مقتولہ کے ورثا کو دینے کا بھی حکم دے دیا ۔ کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن مبارک زیب خان نے کی۔ پراسیکیوشن کے مطابق ملزم الحاف دین نے بھائی فرید الدین سے ملکر اپنی طلاق یافتہ بیوی مسما رشیدہ بی بی سکنہ جلبئی کو دیور کے گھر میں قتل کیاتھا، ملزم الحاف الدین نے قتل سے تین ماہ پہلے بیوی کو طلاق دی تھی کیونکہ ملزم دوسری شادی کرنا چاہتا تھا۔مقتولہ نے زخمی حالت میں پولیس کو ہسپتال میں بیان ریکارڈ کرایا تھا ۔پراسیکیوشن کے مطابق وقوعہ 11 ستمبر 2023 کو تورڈھیر صوابی میں پیش آیا تھا ، عدالت نے ٹرائل مکمل ہونے اور جرم ثابت ہونے پر عدالت نے دونوں ملزمان کو عمر قید کی سزا سنادی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed