ملک بھر میں بچوں سے زیادتی کے 17348واقعات رپورٹ

بچوں سے جنسی زیادتی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے ۔ نیشنل کمیشن آن دی رائٹس آف چائلڈ (این سی آر سی)کے مطابق یکم جنوری سے 31 دسمبر 2025 تک ملک بھر میں بچوں سے زیادتی اور جنسی جرائم کے 17,348 مقدمات درج ہوئے ۔ پنجاب میں سب سے زیادہ 12,800 مقدمات درج ہوئے جو مجموعی تعداد کا 74 فیصد ہیں۔ سندھ میں 3,187 (18 فیصد)، خیبرپختونخوا میں 855 (5 فیصد)، اسلام آباد میں 431 (2.5 فیصد) جبکہ بلوچستان میں 75 (0.4 فیصد) مقدمات درج ہوئے ۔این سی آر سی کے مطابق متاثرین میں 65 فیصد لڑکیاں اور 35 فیصد لڑکے شامل ہیں۔ 11 سے 17 سال کے بچوں کے مقدمات کل تعداد کا 86 فیصد ہیں، جبکہ 2,378 مقدمات میں 10 سال یا اس سے کم عمر بچے متاثر ہوئے ، جو 13 فیصد بنتے ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق جبری شادی یا جنسی استحصال کیلئے اغوا اور زبردستی لے جانے کے 8,205 مقدمات سب سے بڑی کیٹیگری ہیں۔کم عمر افراد سے ریپ اور جنسی زیادتی کے 5,024، نان پینیٹریشنل سیکس کے 3,163 اور بہلا پھسلا کر جنسی زیادتی کے 2,847 مقدمات درج ہوئے ۔ 281 مقدمات میں بچوں کو نشہ آور چیز دینے کے واقعات شامل تھے ۔ماہرین کے مطابق پاکستان میں ڈارک ویب کا رجحان بھی بڑھ رہا ہے ، جہاں بچوں سے زیادتی کی ویڈیوز بنائی اور شیئر کی جاتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed