محمد رضوان کا این سی سی آئی اے کو بھیجے گئے جواب کا متن سامنے آگیا
قومی کرکٹر محمد رضوان نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کو بذریعہ کورئیر اپنا جواب ارسال کردیا، جس میں انہوں نے مختلف سوالات اٹھائے ہیں۔
ذرائع کے مطابق محمد رضوان نے اپنے جواب میں این سی سی آئی اے سے استفسار کیا کہ انہیں طلب کرنے کی وجہ کیا ہے اور انہیں کس معاملے میں بلایا جا رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکٹر نے خط میں اپنے موبائل فون کی واپسی سے متعلق بھی سوال اٹھایا۔ محمد رضوان نے پوچھا کہ ان کا موبائل فون اب تک واپس کیوں نہیں کیا گیا۔
جواب میں محمد رضوان نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ انہیں بتایا جائے کہ انہوں نے کس ڈسپلن کی خلاف ورزی کی ہے۔
ذرائع کے مطابق رضوان نے خط میں واضح طور پر سوال کیا کہ این سی سی آئی اے انہیں کس وجہ سے طلب کر رہی ہے اور اس طلبی کی بنیاد کیا ہے۔







