میریان پولیس کا کریک ڈاؤن، 6 مشتبہ افراد گرفتار، اسلحہ برآمد

بنوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈی پی او بنوں کیپٹن (ر) محمد فرقان بلال کی ہدایات پر میریان پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 6 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔

پولیس حکام کے مطابق ایس ڈی پی او رورل ون فدا اللہ خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ میریان نمبیاز خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ گشت اور چیکنگ کے دوران کارروائی کی۔ اس دوران 6 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کے قبضے سے 2 کلاشنکوف اور 6 پستول برآمد کیے گئے ہیں۔ ملزمان کے خلاف متعلقہ قانونی دفعات کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed