ڈی پی او صوابی وقاص رفیق کی تھانہ تورڈھیر میں کھلی کچہری

صوابی کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وقاص رفیق نے تھانہ تورڈھیر میں عوامی کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جس میں علاقہ تورڈھیر کے شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور اپنے مسائل براہِ راست ڈی پی او کے سامنے پیش کیے۔ اس موقع پر ڈی ایس پی فضل شیر خان، ایس ایچ او عامر خان اور دیگر تفتیشی افسران بھی موجود تھے۔

کچہری کے دوران شہریوں نے تنازعاتِ اراضی، گھریلو مسائل، تنازعاتِ مستورات، جعلی ایجنٹس اور فراڈ، رقم کے تنازعات سمیت مختلف نوعیت کی شکایات پیش کیں۔ ڈی پی او صوابی نے تمام شکایات کو غور سے سنا اور موقع پر ہی متعلقہ افسران کو درخواستیں مارک کرتے ہوئے شفاف، غیر جانبدارانہ اور میرٹ پر مبنی کارروائی یقینی بنانے کے لیے ہدایات دیں۔

ڈی پی او نے افسران کو تاکید کی کہ شہریوں کی شکایات کو محض کارروائی تک محدود نہ رکھا جائے بلکہ ٹھوس اور نتیجہ خیز اقدامات کیے جائیں اور درخواست کنندگان کو بروقت پیش رفت سے آگاہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مظلوم عوام کو ان کا حق دلوانا اور شفاف انصاف کی فراہمی صوابی پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

ڈی پی او نے مزید کہا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے پولیس افسران کے دفاتر اور تھانوں کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں تاکہ شہری بلا جھجک اپنی شکایات پیش کرسکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed