سوات میں باپ اور بیٹے کی ایک دوسرے پر فائرنگ، دونوں جاں بحق

سوات کے علاقے کبل میں باپ اور بیٹے کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں دونوں جاں بحق ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ معمولی تکرار کے باعث پیش آیا جبکہ جاں بحق ہونے والا بیٹا عدنان نشے کا عادی تھا۔پولیس نے دونوں لاشوں کو اسپتال منتقل کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔دوسری جانب لاہور کے علاقے شالیمار میں جائیداد کے تنازع پر بیٹے نے باپ کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق ملزم محمد اسماعیل خان نے جائیداد سے عاق کیے جانے پر غصے میں آکر اپنے والد محمد یوسف خان پر پستول سے 6 رانڈ فائر کیے جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگئے۔ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق شالیمار پولیس اور ڈولفن اسکواڈ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ اس کے قبضے سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed