پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ جب تک پارٹی کے بانی عمران خان کی رائے نہ آجائے انتظامی یونٹ کے عمل میں شامل نہیں ہونگے۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو میں ان سے سوال کیا گیا کہ محسن نقوی نے کہا کہ انتظامی یونٹ بن کررہیں گے،آپ کیا کہتے ہیں؟ اس پر جواب میں کہاکہ اس عمل میں شامل نہیں ہونگے جب تک بانی پی ٹی آئی کی رائے نہ آجائے۔ان کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی کو مکالمے میں شامل کریں پھر بات کریں، ہم سندھ کے عوام اورحق کے ساتھ کھڑے ہیں۔سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہم اس اسمبلی کو نہیں مانتے 26 ویں، 27 ویں ترمیم نہیں مانی، یہ فارم 47 اسمبلی ہے، شفاف الیکشن اور عوام کے نمائندوں کو اسمبلی میں لائیں پھر بات کریں، نئے صوبے آئینی ترمیم کے بغیر نہیں بن سکتے، ان اسمبلیوں کو آئینی ترمیم کا کوئی حق حاصل نہیں۔







