تحصیل درگئی کے علاقے سخاکوٹ میں ٹرک اور سوزوکی کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں دو نوجوان جاں بحق جبکہ آٹھ افراد شدید زخمی ہوگئے لاش اور زخمیوں کو درگئی ہسپتال منتقل لیویز ذرائع کے مطابق افسوسناک حادثہ علی الصبح پیش آیا، جب باجوڑ جانے والی سوزوکی کو تیز رفتار ٹرک نے ٹکر مار دی، جسکے نتیجے میں شایان اور احتشام نامی دو نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ آٹھ افراد شدید زخمی ہوئے سوزوکی میں سوار تمام افراد ویٹرز تھے اور باجوڑ جارہے تھے، جبکہ زخمیوں کا تعلق جلالہ سے بتایا گیا ہے ۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال درگئی منتقل کردیا اسپتال ذرائع کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، جنہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ لیویز کے مطابق ابتدائی طور پر حادثے کی وجہ تیز رفتاری بتائی جارہی ہے، تاہم حادثے کی اصل وجوہات اور ذمہ داری کا تعین کرنے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔







