ڈی پی او ہری پور میں بال بنوانے کی ویڈیوکا نوٹس

ڈی پی او ہری پور کے دفتر میں یوٹیوبر کے بال بنوانے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اعلی حکام نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔سوشل میڈیا پر ڈی پی او ہری پور کے دفتر میں ایک یوٹیوبر کے بال بنوانے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں ایک شخص کو ڈی پی او آفس میں بال بنواتے دیکھا جا سکتا ہے۔آئی جی خیبرپختونخوا نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ہزارہ کو انکوائری کا حکم دے دیا ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ویڈیو میں نظر آنے والا شخص یوٹیوبر ہے، حجام نے ڈی پی او آفس پہنچ کر یوٹیوبر کے بال بنائے، جب کہ ویڈیو ریکارڈ ہونے کے وقت ڈی پی او دفتر میں نہیں تھے۔دوسری طرف یوٹیوبر کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ آیت نور کیس میں انٹرویو کیلئے ڈی پی او آفس گئے تھے لیکن سخت سوالات سن کر ڈی پی او شفیع اللہ گنڈاپور نے جان چھڑانے کے لئے ان سے کہا کہ آپ کے بال ٹھیک نہیں ہیں ان کو سیٹ کراتے ہیں، اور پھر رستم نائی کو گھر سے بلا کر ان کے بال بنوائے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed