کوئی بھی موجودہ سسٹم سے خوش نہیں’ نئے صوبے بنانا ہونگے’ علیم خان

استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ لوگوں کو زندگی کی بنیادی سہولیات فراہم نہیں کی جا رہیں اور کوئی بھی ملک سے محبت کرنے والا شخص اس سسٹم سے خوش نہیں،انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر میں پینے کے صاف پانی کا مسئلہ درپیش ہے، ہسپتالوں کی حالت ابتر ہو چکی ہے اور لاکھوں بچوں کی تعلیم سے دوری اور سکولوں کی حالت زار سب کے سامنے ہے۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ لوگ آج بھی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں اور ان کی تکلیف میں روزبروز اضافہ ہو رہا ہے۔صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے ایکس پر جاری اپنے پیغام میں سوال کیا کہ اگر صوبے موجودہ حالت میں ڈلیور کر رہے ہوتے تو عوام کی یہ حالت کیوں ہے؟انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ تعصب کی عینک اتاریں اور عوام کی اصل حالت دیکھیں کیوں کہ حقیقت یہ ہے کہ لوگ تنگ ہیں اور بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے سوال اٹھایا کہ کب تک عام آدمی کو نعروں پر ٹرخانے کا سلسلہ جاری رہے گا اور لوگ اپنے مسائل کے حل کے لیے سینکڑوں میل کا سفر کرنے پر مجبور رہیں گے؟انہوں نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ لوگوں کو بنیادی سہولتیں ان کی دہلیز پر فراہم کی جائیں اور ان مقصد کے لیے نئے انتظامی یونٹس اور سسٹم کی تشکیل نو عمل میں لائی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed