خارگ جزیرے کے قریب ایرانی آئل ٹینکر پر امریکی میزائل حملہ

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکہ کے ساتھ بڑھتی ہوئی فوجی کشیدگی کے دوران ملک کی مرکزی آئل پورٹ خارگ جزیرے کے قریب کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔فارس نیوز ایجنسی کے مطابق دھماکوں کی آوازیں سنائی دی گئیں تاہم دھواں اٹھتا نظر نہیں آیا۔ادھر مقامی سی این این نے رپورٹ کیا ہے کہ امریکہ نے خارگ جزیرے کے قریب ایک ایرانی آئل ٹینکر کو نشانہ بنایا ہے۔ ایرانی نیوز ویب سائٹس، جن میں عصر ایران بھی شامل ہے، نے بھی رپورٹ کیا ہے کہ ٹینکر کو خالی کرانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ایرانی حکومت کے قریب سمجھے جانے والے میڈیا ادارے نور نیوز نے کہا ہے کہ مقامی ذرائع نے خارگ کے قریب ایک ایرانی ٹینکر پر امریکی فورسز کے میزائل حملے کی اطلاع دی ہے، تاہم ان اطلاعات کی ابھی تصدیق نہیں ہوئی۔حکام کی جانب سے ابھی تک اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا، جبکہ واقعے کی مزید تفصیلات سامنے آنے کا انتظار کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ یہ اطلاعات ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب ایرانی پارلیمان کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایران خطے میں نیا سکیورٹی نظام تشکیل دینے کی چین کی تجویز کا خیرمقدم کرتا ہے۔یران کے جنوب مغرب میں واقع جزیرہ خارگ 20 مربع کلومیٹر پر پھیلا ہوا ہے اور یہ صوبہ بوشہر کا حصہ ہے۔ یہاں کی خاص بات تیل کی تنصیبات کے ساتھ ساتھ ہرنوں کی بڑی تعداد بھی ہے، جو اس جزیرے میں جابجا گھومتے دکھائی دیتے ہیں۔یہ جزیرہ ایران کی تیل کی برآمدات کے لحاظ سے بہت اہم ہے اور تیل کی برآمدات کا بڑا ٹرمینل بھی یہاں موجود ہے۔ایرانی تیل کا سب سے بڑا آف شور ابو زر آئل کمپلیکس خارگ سے 75 کلو میٹر مغرب میں واقع ہے۔ خلیج فارس میں ایرانی تیل کی زیادہ تر پیداوار اسی آئل فیلڈ سے ہوتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed