ایران نے خطے میں مشترکہ سکیورٹی سے متعلق چین کی تجویز کی حمایت کردی

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایران خطے میں مشترکہ سکیورٹی سے متعلق چین کی تجویز کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ایر انی میڈیا کے مطابق باقر قالیباف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چین کی جانب سے اس بات پر زور دیا جانا کہ مشترکہ سکیورٹی اپنائی جائے، یہ وہی اصول ہے جس کی طویل عرصے سے ایران وکالت کر رہا ہے۔ باقر قالیباف نے کہا کہ علاقائی ممالک کو چاہیے کہ وہ اپنے مستقبل کو اپنے ہاتھوں میں لیں۔ حقیقی استحکام اسی وقت آسکتا ہے جب نیا سکیورٹی ڈھانچہ بنایا جائے جس کی اسی خطے میں نشوونما ہوئی ہو، ایران اس کیلئے تیار ہے۔باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ تہران نے ہمیشہ علاقائی ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ خطے سے باہر کی طاقتوں پر اپنا انحصار کم کریں اور باہمی تعاون کے ذریعے سکیورٹی انتظامات کریں۔واضح رہے کہ چین کے صدر شی جن پنگ نے مشرق وسطی میں سکیورٹی کیلئے نیا ڈھانچہ قائم کرنے کیلئے چار نکاتی حکمت عملی پر زوردیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed