جیلوں میں قیدیوں کی اموات ‘ پشاور ہائیکورٹ میں رٹ دائر

خیبرپختونخوا کے جیلوں میں قیدیوں کو طبی سہولیات کی فراہمی اور جیل میں قیدیوں کی اموات کی شفاف انکوائری کیلئے پشاور ہائیکورٹ میں رٹ درخواست دائر کر دی گئی ۔درخواست شبیر حسین گیگیانی ایڈووکیٹ نے دائر کی ہے ۔رٹ درخواست میں صوبائی حکومت، آئی جی جیل خانہ جات سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سنٹرل جیل پشاور میں قیدیوں کو علاج کی سہولت موجود نہیں ہے سنٹرل جیل میں دو قیدیوں فضل الرحمان اور ظاہر شاہ کی مبینہ طور پر بروقت علاج نہ ملنے کے باعث موت واقع ہوئی ہیقیدی بنیادی حقوق سے محروم ہیں قیدیوں کی زندگی اور علاج کی حفاظت ریاست کی بنیادی آئینی ذمہ داری ہے ۔رٹ پٹیشن کے مطابق بروقت علاج کے لیے قریبی سرکاری تدریسی اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں محفوظ جیل وارڈز قائم کرنے اور ماہر ڈاکٹروں کی ٹیموں کی باقاعدگی سے آمد و رفت اور معائنے کے لیے ایک مثر نظام بنائی جائے۔صوبے کے تمام جیلوں میں طبی عملے، ادویات اور دیگر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔اور عدالت کو آگاہ کیا جائے کہ جیل میں قیدیوں کی علاج کے لئے کتنی رقم مختص کی گئی اور کتنی خرچ ہوئی اس کا آڈٹ کروایا جائے اور قیدیوں کی اموات کی شفاف انکوائری کی جائے،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed