شدید گرمی اور حبس کے بعد بارش سے گرمی کی شدت میں کمی آگئی جبکہ موسم خوش گوار ہوگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارش کا امکان ہے۔بارش سے پیسکو کے 79فیڈرز سے بجلی عارضی طور پر بند ہے، پشاور میں 20، سوات 8، خیبر13، مردان 20جبکہ صوابی میں 5فیڈرز بند ہیں،بقیہ تمام فیڈرز پر بجلی معمول کے مطابق فراہم کی جا رہی ہے، پیسکو ٹیمیں مرمتی کاموں میں مصروف، کچھ ہی دیر میں بجلی بحال کر دی جائیگی، : صوبائی دارالحکومت پشاور میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا، ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے گرمی کے ستائے عوام کے چہرے کھل اٹھے۔پشاور میں بارش سے گرمی کا زور بھی ٹوٹ گیا، ہلکی بارش موسم بدلنے کی نوید لے کر آئی، دوسری طرف محکمہ موسمیات نے ماقبل بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا تھا، اور اس کے ساتھ ہی بتایا تھا کہ بارش کا یہ سلسلہ صوبہ بھر کے مختلف اضلاع میں بھی جاری رہ سکتا ہے۔







