ججز تعیناتی اور بلدیاتی بل پر پی پی پی کے حکومت سے اختلافات برقرار

پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نوید قمر نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حکومت کو واضح پیغام دیا ہے کہ جب تک پارٹی کی شکایات پر پیش رفت نہیں ہوتی، حکومت کا ساتھ نہیں دیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ کشمیر الیکشن، ججز تعیناتی اور دیگر امور پر شکایات کے باوجود حکومت کی جانب سے کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا۔ نوید قمر نے اسلام آباد بلدیاتی بل کو بلڈوز کرنے کی کوشش کی مذمت کرتے ہوئے بل پر اختلافی نوٹ دینے کی تصدیق کی اور وفاقی حکومت پر زور دیا کہ وہ اتحادیوں کے تحفظات کا فوری ازالہ کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed