پشاور پولیس مقابلہ ، نورے گینگ کے3اشتہاری ملزمان مارے گئے

پشاور میں پولیس مقابلہ تھانہ پھندو کی حدود میں ہوا، اخون بابا قبرستان کے علاقے میں ہونے والی اس کارروائی کے دوران نورے گینگ کے 3 انتہائی مطلوب اشتہاری ملزمان کو ہلاک کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان گزشتہ سال جمیل چوک میں گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کرکے 6 افراد کے قتل کے مقدمے سمیت مختلف سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔ پولیس کے مطابق نورے گینگ کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج تھا، ملزمان جمیل چوک میں گاڑی پر فائرنگ کے واقعے میں 6 افراد کے قتل کے مقدمے میں انتہائی مطلوب تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے ملزمان ایک اور مقدمہ میں بھی تھانہ پھندو کی حدود میں مطلوب اشتہاری مجرمان تھے۔پولیس کے مطابق خطرناک اشتہاری ملزمان اخون بابا قبرستان کے علاقے میں کسی سنگین واردات کی غرض سے مسلح حالت میں موجود تھے۔پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ملزمان نے مبینہ طور پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس نے جوابی کارروائی کی، پشاور میں پولیس مقابلہ کے نتیجے میں تینوں اشتہاری ملزمان ہلاک ہوگئے۔پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت گراں ولی ولد شیر علی، علی خان عرف شینا ولد دواں جان، ساکنان افغانستان اور ذبیح اللہ ولد قدیم خان، سکنہ مہمند بیری باغ کے ناموں سے ہوئی ہے۔پشاور میں پولیس مقابلہ کے دوران ہلاک ملزمان کے قبضے سے ایک کلاشنکوف اور 2 پستول بھی برآمد کیے گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک اشتہاری ملزمان کا مزید ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے جبکہ واقعے سے متعلق مزید کارروائی جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed