بنوں ‘ بجلی گھر پر تعیناتی سکیورٹی گارڈ بچوں کے سامنے قتل

بنوں کے علاقے پیران دائود شاہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے واپڈا کرم گڑھی پاور ہائوس پر تعینات سکیورٹی گارڈ قتل کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق پیران دائود شاہ میں ڈاکٹر عمر شاہ کلینک کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے واپڈا کرم گڑھی پاور ہاس میں تعینات سکیورٹی گارڈ زین اللہ ولد ولی گڑھ کو شدید زخمی کردیا۔زین اللہ محلہ ممریز خیل، بہرام خیل، ضلع لکی مروت کا رہائشی بتایا گیا ہے۔شدید زخمی سکیورٹی گارڈ کو طبی امداد کے لیے منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔بتایا گیا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ مقتول سکیورٹی گارڈ کے بچوں کے سامنے پیش آیا، جو اس وقت اپنے والد کے ہمراہ موجود تھے۔واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ فائرنگ میں ملوث نامعلوم مسلح افراد کے حوالے سے مزید معلومات سامنے نہیں آسکیں۔سیکیورٹی گارڈ قتل کئے جانے کے اس واقعہ کے بعد مقتول کی نعش قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال بنوں منتقل کردی گئی ہے۔پولیس کی جانب سے واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں اور فائرنگ میں ملوث افراد کی تلاش جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed