امریکی فوج نے ایران کے لارک جزیرے پر فضائی حملہ کیا ہے، غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی عہدیدار کا کہنا تھا کہ لارک جزیرے پر ایرانی میزائل لانچرز کو نشانہ بنایا گیا۔امریکی عہدیدار کے مطابق پاسدارانِ انقلاب آبنائے ہرمز میں سمندری بارودی سرنگوں کے ساتھ راکٹ داغنے کی تیاری کر رہے تھے۔دوسری جانب پاسدارانِ انقلاب کا کہنا تھا کہ لارک جزیرے پر امریکی حملے میں کئی ایرانی جنگجو اور عام شہری شہید اور زخمی ہوئے ۔پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا کو جزیرہ لارک پر حملے کی قیمت معاشی اور عسکری، دونوں محاذوں پر چکانا پڑے گی۔ادھرامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کا خارگ جزیرہ تباہ کیا جارہا ہے۔سوشل میڈیا پر جاری کردہ بیان کیساتھ ڈونلڈ ٹرمپ نے اے آئی سے بنی ویڈیو بھی جاری کی۔اس فرضی ویڈیو میں ایران کی تیل تنصیبات کو تباہ ہوتا دکھایا گیا ہے۔لارک جزیرے پر حملے کے بعد ایران نے اردن میں تعینات امریکی فوج پر جوابی حملہ کیا ہے۔امریکی ذرائع کا دعوی ہے کہ ایران سے فائر کیے گئے تقریبا تمام میزائل فضا میں ہی ناکارہ بنا دیے گئے ۔ امریکی فوج نے ایران کے لارک جزیرے پر فضائی حملہ کیا تھا، حملے میں 2 ایرانی میزائل لانچرز کو نشانہ بنایا گیا۔امریکی حکام کے مطابق پاسداران ہرمز میں راکٹ داغنے کی تیاری کررہے تھے۔دوسری جانب پاسدارانِ انقلاب نے کہا ہے کہ لارک جزیرے پر امریکی حملے میں کئی ایرانی اہلکار اور عام شہری شہید اور زخمی ہوئے۔ امریکا کو حملے کی قیمت چکانا پڑے گی۔







