سویڈن کا فن لینڈ کے دفاع کیلئے جنگی طیارے بھیجنے کا اعلان

سویڈن نے بگڑتی ہوئی سکیورٹی صورتحال کے باعث فن لینڈ کی دفاعی صلاحیت بڑھانے کیلئے گریپن جنگی طیارے اور کارویٹ جنگی جہاز تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ فن لینڈ کی دفاعی افواج کے مطابق سویڈن کی فوج کم از کم 2026 کے اختتام تک فن لینڈ کی سرزمین کی نگرانی اور حفاظت میں حصہ لے گی۔ فن لینڈ کی فوج نے بیان میں کہا کہ سویڈش دفاعی وسائل بالخصوص فضائی نگرانی کو مضبوط کریں گے، جس سے فن لینڈ کی اپنی افواج کے وسائل ممکنہ خلاف ورزیوں اور واقعات سے نمٹنے کے لیے دستیاب رہیں گے۔ فن لینڈ اور سویڈن دونوں نیٹو کے حالیہ رکن ممالک ہیں اور پہلے ہی دونوں ملکوں کے درمیان قریبی دفاعی تعاون موجود ہے۔ فن لینڈ کی روس کے ساتھ تقریبا 1,340 کلومیٹر طویل سرحد ہے، جس کے باعث خطے میں سکیورٹی صورتحال پر خاص نظر رکھی جاتی ہے۔ سویڈن کے وزیر دفاع پال جونسن نے برطانوی خبررساںادارے کو کو بتایا کہ فن لینڈ نے بگڑتی ہوئی سکیورٹی صورتحال کے باعث اپنی فضائی دفاعی صلاحیت مضبوط بنانے کی درخواست کی تھی، جس پر سویڈن نے تعاون کا فیصلہ کیا۔ ان کا کہناہے کہ ضرورت پڑنے پر سویڈش مسلح افواج فن لینڈ کی سرزمین کی خلاف ورزیوں کا مقابلہ کرنے میں بھی مدد کرسکتی ہیں۔ سویڈن جنگی طیاروں اور ڈرون جنگی صلاحیت رکھنے والے بحری جہازوں کے علاوہ زمین سے ڈرونز کے خلاف استعمال ہونے والے نظام بھی فراہم کرسکتا ہے۔ یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون میں مزید اضافے کی علامت قرار دیا جارہا ہے، جبکہ روس سے متصل فن لینڈ کی سکیورٹی ضروریات کے تناظر میں سویڈش فوجی موجودگی خطے میں اہم پیش رفت سمجھی جارہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed