بابا بلھے شاہ کے 269 ویں عرس کی تقریبات آخری مرحلے میں داخل

قصور میں حضرت بابا بلھے شاہ کے 269ویں عرس کی تین روزہ تقریبات آخری روز میں داخل ہوگئیں، ملک بھر سے عقیدت مندوں کی دربار بابا بلھے شاہ پر حاضری کا سلسلہ ہفتہ کو بھی جاری رہا ،عرس کے آخری روز زائرین کی بڑی تعداد دربار بابا بلھے شاہ پہنچی جبکہ شہر بھر میں روحانی و عقیدتی ماحول اور زائرین میں جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔حضرت بابا بلھے شاہ کے عرس کے موقع پر آج مقامی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے، جس کے باعث دربار پر زائرین کی آمد میں مزید اضافہ ہوگیا۔ ملک کے مختلف علاقوں سے آنے والے عقیدت مندوں کی جانب سے فاتحہ خوانی اور دعاؤں کا سلسلہ بھی جاری رہا۔عرس کی تقریبات کے آخری روز سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، جبکہ پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed