فی تولہ سونے کی قیمت میں 15ہزار روپے کی بڑی کمی

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 15 ہزار 100 روپے سستا ہو گیا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 67 ہزار 936 روپے ہو گئی۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 12 ہزار 946 روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 1 ہزار 179 روپے پر آ گئی۔اس کے علاوہ فی تولہ چاندی کی قیمت میں بھی 397 روپے کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 7 ہزار 112 روپے تک آ گئی۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 151 ڈالر سستا ہو کر 4 ہزار 454 ڈالر پر آ گیا ہے۔گزشتہ روز ملک میں سونے کی قیمتوں میں استحکام رہا تھا اور قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed