دہشتگردی کیخلاف پاک فوج اور پولیس سیسہ پلائی دیوار بن گئے’ کور کمانڈ رپشاور

دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج اور پولیس سیسہ پلائی دیوار بن گئے، عوام کی طرف سے فوج اورپولیس کی بھرپور ستائش کی گئی۔کور کمانڈر پشاور نے ضلع دیر کا دورہ کرکے پولیس افسران اور جوانوں سے ملاقات کی، ملاقات میں آئی جی خیبر پختونخوا سمیت پولیس کے دیگر اعلی افسران اور سول حکام بھی موجود تھے۔کور کمانڈر پشاور نے دہشت گردی کیخلاف جاری جنگ میں خیبرپختونخوا پولیس کی قربانیوں اور اہم کردار کو بھرپور انداز میں سراہا۔دوسری جانب پاک فوج کے جنرل افسر کمانڈنگ نے لکی مروت بازارکا دورہ کیا، جہاں مقامی افراد کی جانب سے ان کا شاندار استقبال کیا گیا، پاک فوج کی جانب سے مستحق خاندانوں میں راشن اور ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں میں نقد انعامات تقسیم کئے گئے۔لکی مروت کے دورے کے دوران جنرل افسر کمانڈنگ نے بچوں سے بھرپور شفقت کا اظہار کیا، جبکہ مقامی آبادی کی جانب سے سکیورٹی فورسز کے ساتھ تعاون اور پاک فوج پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا، پاک فوج کی عوامی سرگرمیاں اور عوام کا پرجوش ردعمل اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام اور پاک فوج ہر حال میں شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed