کورٹس میں موبائل سگنلز کی بندش،حکومت کو مسئلہ حل کرنے کی ہدایت

پشاور ہائیکورٹ میں جسٹس اعجاز انور اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل دو رکنی بینچ نے شہر اور جوڈیشل کمپلیکس میں موبائل و انٹرنیٹ سگنلز کی بندش کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران موبائل کمپنیوں کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ جیل میں نصب جیمرز کے باعث سگنلز میں رکاوٹ آ رہی ہے، جس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ عام شہریوں اور سائلین کو مشکلات کا سامنا ہے اور حکومت ہائی پروفائل قیدیوں کے لیے الگ سے اقدامات کرے۔ ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت سے 17 اگست کے اجلاس کی تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے مسئلے کا مستقل حل نکالنے کی ہدایت کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed