خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 11دہشت گرد ہلاک

سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف تازہ کارروائیوں میں 11 دہشت گرد مارے گئے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا کے علاقوں جنوبی وزیرستان اور بنوں جبکہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے ہیں۔ سیکیورٹی فورسز کے بنوں میں فتنہ الخوارج کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 2 دہشت گرد جہنم واصل کیے گئے، اسلحہ وگولہ بارود برآمد کیا گیا۔سکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بارودی مواد سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کوتباہ کردیا۔جنوبی وزیرستان کے علاقے لدھا میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پرآپریشن کیا جس میں 5خوارج جہنم واصل ہوئے، سکیورٹی فورسزنے پہلے فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی نقل وحرکت کا بروقت سراغ لگایا اور گھیرے میں لے کر موثر کارروائی کی۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار ساسول میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائی میں 4 دہشت گرد جہنم واصل ہوئے، دہشت گردوں کو کوارڈ کاپٹر کی مدد سے موثرانداز میں نشانہ بنایا گیا۔سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ کارروائیوں میں اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ رہے اور مقامی آبادی کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed