وزیر صحت خلیق الرحمان کا باچا خان ایئرپورٹ کا دورہ، ہیلتھ اسکریننگ انتظامات کا جائزہ

خیبرپختونخوا کے وزیر صحت خلیق الرحمان نے جمعرات کے روز باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پشاور کا دورہ کیا اور ایئرپورٹ پر مسافروں کی ہیلتھ اسکریننگ کے انتظامات اور طریقہ کار کا جائزہ لیا۔ایئرپورٹ پہنچنے پر ایئرپورٹ منیجر ضیاء احمد، ایئرپورٹ ہیلتھ آفیسر اور ڈپٹی ایئرپورٹ منیجر نے وزیر صحت کا استقبال کیا۔ اس موقع پر انہیں بین الاقوامی روانگی اور آمد میں ہیلتھ اسکریننگ کے انتظامات، تھرمل اسکینرز، مسافروں کی آمدورفت اور ایئرپورٹ ہیلتھ اسٹاف کی ذمہ داریوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔بعد ازاں پی اے اے آڈیٹوریم میں ایئرپورٹ ہیلتھ ڈاکٹر نے محکمہ ایئرپورٹ ہیلتھ کی سرگرمیوں اور فرائض کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ ایئرپورٹ حکام اور محکمہ صحت کے افسران نے ایئرپورٹ پر مزید ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی ضرورت پر بھی زور دیا۔وزیر صحت نے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور دیگر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں تعریفی اسناد بھی پیش کیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed