نیپال میں سیلابی ریلا کئی دیہات بہا لے گیا،9افراد ہلاک، 384لاپتہ

تبت کی سرحد سے متصل نیپال کے ضلع راسووا میں سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق نیپال کے ضلع راسووا میں سیلابی ریلا کئی دیہات بہا لے گیا۔ ادھر نیپال ٹورازم بورڈ کے مطابق آنے والے سیلاب کے بعد291 غیرملکیوں سمیت 384 افراد لاپتہ ہوگئے۔ نیپال ٹورازم بورڈ کے مطابق لاپتہ غیرملکیوں میں 105 بھارتی شہری بھی شامل ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد کم از کم 9 ہوگئی ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق ہائیڈرو پاور منصوبے پر کام کرنے والے 8 جنوبی کوریائی شہری بھی لاپتہ ہیں۔ جنوبی کوریا کی خبر ایجنسی کے مطابق مزید 10 جنوبی کوریائی شہری علاقے میں پھنس گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed