ملک بھر میں عید میلادالنبی ۖ مذہبی عقیدت و احترام سے منایاگیا

ملک بھر میں نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفیۖ کا یوم ولادت مذہبی عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا گیا۔ملک بھر کی فضائوں میں درود و سلام کی صدائیں، مساجد، عمارتیں، گلیاں، محلے، چوک، چوراہے خوبصورتی سے سجائے گئے اور آقائے دو جہاں سے محبت و عقیدت کا اظہار کیا گیا۔عید میلادالنبی ۖ پر دن کا آغاز نماز فجر کے بعد لاہور اور پشاور میں 21-21 توپوں کی سلامی سے کیا گیا۔کراچی میں گلی گلی، قریہ قریہ برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ، جگہ جگہ اسٹالز پر کہیں موئے مبارک کا دیدار کیا گیا تو کہیں مسجد نبویۖ اور خانہ کعبہ کے ماڈلز رکھے گئے، شہر کے مختلف علاقوں میں عاشقان رسول کی جانب سے محفل میلاد کا انعقاد اور جلوس و ریلیاں نکالی گئیں۔لاہور میں بھی عید میلاد النبیۖ کے سلسلے میں مساجد، گھروں، سڑکوں، سرکاری عمارتوں کو خوبصورتی سے سجایا گیا، عید میلادالنبیۖ کی تقاریب کا اہتمام کیا گیا اور ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔پشاور میں رحمت اللعالمینۖ کو گلہائے عقیدت پیش کرنے کیلئے نعت خوانی اور میلاد مصطفیۖ کی محافل کا انعقاد کیا گیا۔کوئٹہ میں بھی جگہ جگہ چراغان کیا گیا، محافل نعت اور میلادالنبیۖ کے جلوس کا بھی اہتمام کیا گیا ۔اسلام آباد کو بھی دلہن کی طرح سجایا گیا، چپہ چپہ سرور کائنات کی آمد کی خوشی میں جگمگا اٹھا، ہر جگہ جشن آمد رسول کے نعرے گونجتے رہے۔ مسجدوں میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed