پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک کا سینئر نائب صدر ہارون نیازی کے انتقال پر افسوس

پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک (PEN) خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر سلیم خان، جنرل سیکرٹری طاہر امین سمیت تمام صوبائی و ضلعی کابینہ اراکین نے صوبائی سینئر نائب صدر ہارون نیازی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں انہوں نے مرحوم کے اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور پسماندگان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہارون نیازی کی وفات ایک بڑا قومی و سماجی نقصان ہے۔ مرحوم کی عوامی، سیاسی اور سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے صوبے بھر کے تمام نجی تعلیمی اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ سکولوں میں اسمبلی اور ناظرہ قرآن کے دوران مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کا اہتمام کریں اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کریں.PEN قیادت نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے، قبر کو نور سے منور کرے اور پسماندگان کو یہ ناقابلِ تلافی صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed