حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں بیلٹ پروموشن کی تقریب

پشاور ریجن ٹائیکونڈو ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں ٹائیکونڈو بیلٹ پروموشن کی ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی، جس میں کھلاڑیوں، کوچز، والدین اور کھیل سے دلچسپی رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔تقریب میں حیات آباد سپورٹس کمپلیکس، قیوم سپورٹس کمپلیکس اور ناصر باغ اکیڈمی کے ہونہار کھلاڑیوں نے حصہ لیا اور اپنی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا۔انٹرنیشنل ٹائیکوانڈو کھلاڑی اور کوچ وقار آفریدی (سیکرٹری پشاور ٹائیکوانڈو)تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے نوجوانوں میں بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں۔ اگر ان کھلاڑیوں کو مناسب سہولیات اور سرپرستی فراہم کی جائے تو وہ نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی ملک و قوم کا نام روشن کر سکتے ہیں۔مہمانِ خصوصی وقار آفریدی اور منتظمین نے کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی اور ان میں پروموشن بیلٹس تقسیم کیے۔ تقریب میں چیئرمین کے پی ٹائیکونڈو الیاس آفریدی، صدر پشاور ٹائیکونڈو ، غسان ستار خان، جنرل سیکرٹری بونیر ٹائیکونڈو اسراار داوڑ اور ہیڈ کوچ حامد عتیق سمیت کوچز سلیمان آفریدی اور عامر رضا نے بھی شرکت کی۔ترقی پانے والے کھلاڑیوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے عزم ظاہر کیا کہ وہ مستقبل میں مزید محنت کر کے ملک و قوم کی نمائندگی کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed