محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب کے زیرانتظام داتا دربار کے چندے میں خوردبرد کا ایک اور سکینڈل بے نقاب ہوگیا ۔میڈیارپورٹ کے مطابق داتا دربار میں غیر ملکی کرنسی میں جمع ہونیوالے چندے میں غبن کیا گیااور ڈالرز کو بھارتی کرنسی سے تبدیل کر کے چندہ غائب کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق فرانزک رپورٹ میں سرکاری ریکارڈ کی ٹمپرنگ ثابت ہو گئی، تحقیقات کا عمل شروع کر دیا گیاہے،داتا دربار میں گزشتہ پانچ سال کے دوران ریکارڈ میں ٹمپرنگ کر کے چندے میں خردبرد کی گئی۔محکمہ اوقاف و مذہبی امور نے اعلی سطح کمیٹی بنا کر انکوائری کا آغاز کر دیا ،سابق ایڈمنسٹریٹر داتا دربار شیخ جمیل اور سابق مینجر طاہر مقصود کیخلاف تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں،زونل ایڈمنسٹریٹر گلاب ارشاد اور شاہد حمید ورک کیخلاف بھی انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔ سیکرٹری اوقاف پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ کاکہناہے کہ انکوائری کر رہے ہیں، جلد مکمل کر کے محکمانہ کارروائی ہو گی،زائرین کے پیسے کے ریکارڈ میں ٹمپرنگ کی گئی۔







