32 سرکاری ہسپتالوں کی آئوٹ سورسنگ کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل

خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے مزید 32 سرکاری ہسپتالوں کی آئوٹ سورسنگ کے حوالے سے تمام مراحل مکمل کرلیے گئے ہیں، جبکہ عنقریب ان ہسپتالوں کو نجی شعبہ کے حوالے کیے جانے کا امکان ہے۔حکام کے مطابق ان ہسپتالوں کی شمولیت کے بعد صوبے میں نجی شعبے کے انتظام کے تحت چلنے والے سرکاری ہسپتالوں کی مجموعی تعداد 50 ہوجائے گی۔ حکام کے مطابق نجی شعبے کو دیے جانے والے مزید 32 ہسپتالوں میں 21 کیٹگری ڈی، 5 رورل ہیلتھ سینٹرز اور 6 کیٹگری بی ہسپتال شامل ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ آٹ سورسنگ کا بنیادی مقصد کم کارکردگی والے ہسپتالوں کے انتظامی اور طبی نظام کو بہتر بنانا اور شہریوں کو معیاری صحت کی سہولیات فراہم کرنا ہے۔حکام کے مطابق نجی شعبے کے حوالے کیے جانے والے ہسپتالوں میں ماہر ڈاکٹرز کی دستیابی اور ایمرجنسی سہولیات کی فراہمی لازمی قرار دی جائے گی۔ہسپتالوں کا انتظام سنبھالنے سے قبل متعلقہ نجی اداروں کی مالی حیثیت، انتظامی صلاحیت اور استعداد کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔حکام کے مطابق آٹ سورس کیے جانے والے 32 سرکاری ہسپتالوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ بھی جاری ہے، جس کے ذریعے ہسپتالوں کی موجودہ کارکردگی، انتظامی امور اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ نجی شراکت داروں کو آٹ سورس کیے گئے ہسپتالوں کے لیے سرکاری بجٹ سہ ماہی بنیادوں پر فراہم کیا جائے گا۔حکومت کے مطابق اس اقدام کا مقصد سرکاری ہسپتالوں کی کارکردگی بہتر بنانا اور عوام کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed