ایبٹ آباد، 5سالہ طالبہ سے سکول میں جنسی زیادتی ،پر نسپل گرفتار

ہری پور واقعہ کے بعد ایبٹ آباد میں بھی ایک 5 سالہ طالبہ کو اسکول میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ایبٹ آباد میں تھانہ بگنوتر پولیس نے نملی میرا میں حبیب پبلک اسکول پر چھاپہ مار کر اسکول کے مالک و پرنسپل کو حراست میں لے لیا۔پولیس کے مطابق پرنسپل و مالک کو مزید پوچھ گچھ کے لیے تھانہ بگنوتر منتقل کر دیا گیا ہے۔ تفتیشی ٹیم نے 5 سالہ طالبہ کا دوبارہ میڈیکل کرانے کا فیصلہ کیا ہے، طالبہ کا ڈی ایچ کیو ایبٹ آباد میں گائناکالوجسٹ سے معائنہ کرایا جائے گا۔ذرائع کے مطابق موقع پر موجود لوگوں نے مقدمے پر اثر انداز ہونے والے بااثر افراد کے خلاف نعرے بازی کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed