پشاور سمیت ملک بھر میں21لاکھ سے زائد اسمارٹ میٹرز نصب کیے گئے ہیں۔ ملک بھر کی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز)میں مجموعی طور پر 21 لاکھ 25 ہزار 296 اسمارٹ میٹرز نصب کیے جاچکے ہیں۔پشاور الیکٹرک پاور کمپنی (پیسکو)میں 60 ہزار 685 اور کے الیکٹرک میں 50 ہزار 599 اسمارٹ میٹرز نصب کیے گئے۔ ٹرائبل ایریاز الیکٹرک سپلائی کمپنی (ٹیسکو) میں 1 ہزار 377 اسمارٹ میٹرز نصب کیے گئے ہیں۔حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) میں 19 ہزار 620، سکھر الیکٹرک پاور کمپنی (سیپکو) میں 13 ہزار 432، کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) میں 9 ہزار 194 اور ہزارہ الیکٹرک پاور کمپنی (ہزیکو) میں 7 ہزار 659 اسمارٹ میٹرز نصب کیے گئے۔سب سے زیادہ اسمارٹ میٹرز لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے نصب کیے، جن کی تعداد 11 لاکھ 53 ہزار 556 ہے۔گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) میں 3 لاکھ 48 ہزار 135، ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) میں 2 لاکھ 29 ہزار 719 اور اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) میں 1 لاکھ 19 ہزار 372 اسمارٹ میٹرز نصب کیے گئے۔







