آسیان کے 58ویں یومِ تاسیس کی تقریب میں سردار وقار شہزاد کی شرکت

ایڈووکیٹ سردار وقار شہزاد نے اسلام آباد میں منعقدہ آسیان (ASEAN) کے قیام کی 58ویں سالگرہ کی پروقار تقریب میں شرکت کی۔ تقریب کی میزبانی جمہوریہ فلپائن کے سفیر اور اسلام آباد میں آسیان کمیٹی (ACI) کے چیئرمین ڈاکٹر ایمانوئل آر فرنانڈیز نے اسلام آباد میں آسیان کے رکن ممالک کے سفارتی سربراہان کی جانب سے کی۔تقریب میں مختلف ممالک کے سفارت کاروں، سرکاری حکام، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور قانونی ماہرین نے شرکت کی۔ اس موقع پر علاقائی تعاون، امن، دوستی، سفارتی روابط اور ثقافتی تبادلوں کے فروغ کے لیے آسیان کی 58 سالہ خدمات کو اجاگر کیا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سردار وقار شہزاد ایڈووکیٹ نے کہا کہ آسیان کے قیام کی 58ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت ان کے لیے باعثِ اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ تقریب میں اتحاد، سفارت کاری اور ثقافتی تبادلے کا جذبہ قابلِ تحسین تھا۔انہوں نے پرتپاک میزبانی اور دعوت پر جمہوریہ فلپائن کے سفیر ڈاکٹر ایمانوئل آر فرنانڈیز اور اسلام آباد میں آسیان کمیٹی کا شکریہ بھی ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed