ایک ہزار افراد نے رسیوں کے ذریعے 400 ٹن وزنی محل کو دوسری جگہ کھینچ کر منتقل کردیا

جاپان میں ایک ہزار کے قریب افراد نے 400 ٹن وزنی روایتی جاپانی محل کو رسی کے ذریعے منتقل کردیا۔عالمی میڈیارپورٹس کے مطابق 11 سال قبل بھی اس محل کو اس جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا گیا تھا، اب اسے دوبارہ اصل پوزیشن پر لے جایا گیا ہے۔شمال مغربی جاپان کے اوموری پریفیکچر میں واقع ہیروشاکی کیسل قومی ثقافی ورثے میں شامل ہے۔یہ اوموری شہر میں موجود ہے جسے 2015 میں پتھروں کی دیواریں مرمت کرنے کے لیے اصل پوزیشن سے منتقل کیا گیا تھا۔اب ایک ہزار افراد کو لاٹری کے ذریعے منتخب کیا گیا اور انہیں مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا۔پھر کئی رسیاں باندھ کر محل کو کھینچا گیا۔مجموعی طور پر یہ عمل 2 دن جاری رہا جس کے دوران 4 ہزار افراد کو اس کا حصہ بنایا گیا اور اس کا بنیادی مقصد محل کو مجموعی طور پر 5 میٹر دور لے جانا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed