آئی جی خیبرپختونخوا کا دیر بالا کا دورہ، پولیس سہولت مرکز واڑی کا افتتاح

انسپکٹر جنرل پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے دیر بالا کا اہم دورہ کیا، جہاں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دیر بالا اسلم نواز اور ڈپٹی کمشنر دیر بالا منظور احمد افریدی نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ دیر بالا پولیس کے چاق و چوبند دستے نے آئی جی خیبرپختونخوا کو سلامی پیش کی۔ آئی جی خیبرپختونخوا نے یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔آئی جی خیبرپختونخوا نے نئے تعمیر شدہ پولیس سہولت مرکز واڑی کا باقاعدہ افتتاح کیا اور مرکز کے احاطے میں شجرکاری مہم کے حوالے سے پودہ بھی لگایا۔ اس موقع پر صوبائی پولیس سربراہ کا کہنا تھا کہ پولیس سہولت مرکز کے ذریعے شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس، پولیس کلیئرنس، کریکٹر سرٹیفکیٹ، شکایات کے اندراج سمیت مختلف پولیس خدمات جدید ڈیجیٹل نظام کے تحت ایک ہی چھت تلے فراہم کی جائیں گی۔بعد ازاں آئی جی پی ذوالفقار حمید کی سربراہی میں جرگہ ہال واڑی میں پولیس، ضلعی انتظامیہ اور علاقہ مشران کے ساتھ امن و امان کے حوالے سے اہم ملاقات کا انعقاد کیا گیا۔ ملاقات میں ضلع کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال، درپیش مسائل، مقامی مشران کی تجاویز اور عوامی تعاون کو مزید مثر بنانے کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے کہا کہ دیر بالا میں پائیدار امن عوام، پولیس اور سیکیورٹی اداروں کے باہمی تعاون کا نتیجہ ہے۔ پولیس کی استعداد کار مزید بڑھانے کے لیے جدید اسلحہ، نئی گاڑیاں، بکتربند گاڑیاں، ڈرون کیمرے، نائٹ ویژن اور جدید ٹیکنالوجی فراہم کی جائے گی، جبکہ تھانوں اور چوکیوں کو جدید خطوط پر استوار کرکے پولیس اہلکاروں کو بہتر اور محفوظ ماحول فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس و سیکیورٹی فورسز کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہدا کی قربانیاں ہمارے لیے مشعل راہ ہیں، جبکہ ان کے ورثا کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔ اس موقع پر علاقہ مشران نے امن و امان کے حوالے سے قیمتی تجاویز پیش کرتے ہوئے پولیس اور سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed