خیبرپختونخوا حکومت نے سوات ایکسپریس وے پر ٹول ٹیکس میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے ،جس کے تحت سوات ایکسپریس وے فیز ون کے ٹول ریٹس میں 20 فیصد اضافے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق ٹول ریٹس میں اضافے کا یہ معاملہ خیبرپختونخوا کابینہ کے ایجنڈے میں شامل تھا۔ 20 فیصد اضافے کی یہ تجویز 57 ویں صوبائی کابینہ کے اجلاس میں منظوری کے لیے پیش کی جانی تھی، تاہم 21 اگست کو شیڈول ہونے والا 57واں صوبائی کابینہ کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا تھا۔حکام کے مطابق سوات ایکسپریس وے فیز ون کے ٹول ریٹس میں مجوزہ اضافہ حتمی طور پر کابینہ کی منظوری سے مشروط ہوگا۔ اس 20 فیصد اضافے کے بعد ٹول ٹیکس 270 روپے سے بڑھ کر 324 روپے ہو جائے گا۔







