دیامرمیں گلیشیئرپگھلنے سے کرلیو گاہ میں مصنوعی جھیل بن گئی

دیامر کے علاقے نیاٹ ویلی میں گلیشیئر پگھلنے سے کرلیو گاہ میں مصنوعی جھیل بن گئی۔مقامی افراد کا کہنا ہے کہ مصنوعی جھیل بننے سے تیار فصلوں کو نقصان پہنچا ہے، جبکہ کرلیو گاہ کے گلیشیئر میں بڑے بڑے کریکس پڑ گئے ہیں۔مقامی افراد نے مطالبہ کیا ہے کہ ممکنہ خطرے کے پیشِ نظر حکومت فوری حفاظتی اقدامات کرے۔اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر منظور احمد کا کہنا ہے کہ لوگوں کو جھیل سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے بتایا ہے کہ جی بی ڈی ایم اے کو آگاہ کر کے فوری اقدامات کی ہدایات کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed