پاسپورٹ دفاتر کے اوقات کار رات 12 بجے تک کر دئیے گئے

حکومت نے پاسپورٹ دفاتر کے اوقات کار میں بڑا اضافہ کردیا۔ ملک کے 8 بڑے علاقائی پاسپورٹ دفاتر اب ڈبل شفٹ میں کام کریں گے۔ دفاتر رات 12 بجے تک کھلے رہیں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ملک کے 8 بڑے علاقائی پاسپورٹ دفاتر میں پیر سے جمعہ دو شفٹوں میں کام ہوگا۔ پہلی شفٹ صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک جبکہ دوسری شفٹ شام 4 بجے سے رات 12 بجے تک ہوگی۔ڈبل شفٹ پالیسی کا اطلاق 20 اگست 2026 سے ہوچکا ہے۔ اقدام کا مقصد شہریوں کو پاسپورٹ سے متعلق سہولیات کیلئے اضافی اوقات میں خدمات کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed