خیبرپختونخوا ’23اگست تک گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی

خیبرپختونخوا میں بارشوں کا نیا سلسلہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا ، جس کے مطابق آج شام اور رات سے 23 اگست تک صوبے کے مختلف اضلاع میں تیز ہواں، گرج چمک اور بارش کا امکان ہے۔پی ڈی ایم اے الرٹ کے مطابق بارش کے دوران بالائی اضلاع کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ جبکہ مردان اور صوابی کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، ملاکنڈ، باجوڑ اور کوہستان سمیت صوبے کے بالائی اضلاع میں بارش کا امکان ہے،اسی طرح پشاور، مردان، صوابی، چارسدہ، نوشہرہ، کوہاٹ، کرم اور ہنگو کے میدانی علاقوں میں بھی بارش اور گرج چمک کی پیشگوئی کی گئی ہے۔پی ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ شدید بارش کی صورت میں مردان اور صوابی کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ پیدا ہوسکتا ہے۔بالائی اضلاع کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے خدشے کے باعث شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق گرج چمک اور تیز ہواں کے باعث کمزور عمارتوں، بجلی کے کھمبوں، بل بورڈز اور سولر پینلز کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ضلعی انتظامیہ کو حساس علاقوں میں پیشگی اقدامات یقینی بنانے جبکہ دریاں، ندی نالوں اور برساتی نالوں کی مسلسل نگرانی کی ہدایت کی گئی ہے۔ پی ڈی ایم اے نے شہریوں اور سیاحوں کو بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے، اس کے ساتھ ہی عوام کو دریاں اور ندی نالوں سے محفوظ فاصلہ رکھنے جبکہ والدین کو بچوں کو ندی نالوں، جوہڑوں اور پانی کی گزرگاہوں کے قریب جانے سے روکنے کی ہدایت کی گئی ہے۔خیبرپختونخوا بارش الرٹ میںواضح کیا گیاہے کہ گرج چمک کے دوران بجلی کی کھلے تاروں اور برقی آلات سے دور رہنا چاہئے، ممکنہ اربن فلڈنگ اور لینڈ سلائیڈنگ سے نمٹنے کے لیے ریسکیو عملے اور ضروری سامان کو تیار رکھنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed