پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان اسکینڈل میں نامزد ملزم نوابزادہ کی ضمانت کی درخواست خارج کر دی۔نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم اس سے قبل 11 دسمبر 2025 کو احتساب عدالت نمبر I سے اپنی ضمانت کی درخواست واپس لے چکا ہے اور موجودہ درخواست میں یہ اہم حقائق چھپائے گئے ہیں۔ پراسیکیوٹر نے مقف اختیار کیا کہ بغیر کسی نئے جواز کے پچھلی درخواست واپس لینے کے بعد نئی ضمانت دائر نہیں کی جا سکتی، جس پر جج کلیم ارشد نے حقائق چھپانے اور نئی قانونی بنیاد نہ ہونے کی بنا پر ملزم کی درخواست خارج کر دی







