دانت اور مسوڑھوں کی تکلیف روزمرہ کی زندگی اور کھانے پینے کی سرگرمیوں کو شدید متاثر کرتی ہے۔ ماہرین کے مطابق معمولی جلن یا عارضی درد میں آملہ پاؤڈر، لونگ کے تیل، ویٹ گراس اور ہلدی کے لیپ جیسے گھریلو طریقے وقت طور پر افاقہ فراہم کر سکتے ہیں۔ ان قدرتی اجزاء میں موجود اینٹی بیکٹیریل اور سوزش کم کرنے والی خصوصیات جراثیم کے تحفظ اور درد میں کمی کا باعث بنتی ہیں، تاہم شدید درد اور کیویٹیز کے مستقل حل کے لیے فوری طور پر ماہرِ دندان (ڈینٹسٹ) سے معائنہ کروانا ضروری ہے۔







