دنیا کی معمر ترین شخصیت ایتھل کیٹرہم کی 117ویں سالگرہ کی تقریب

لندن۔رپورٹ۔سید عاصم علی قادری

ایتھل کیٹرہم سرے کے علاقے لائٹ واٹر میں واقع ہالمارک لیک ویو کیئر ہوم میں رہتی ہیں۔ انہوں نے اپریل 2025 میں دنیا کی معمر ترین زندہ شخصیت کا اعزاز حاصل کیا تھا، جب برازیل کی راہبہ سسٹر اِنّاہ کینابارو لوکاس 116 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔ایتھل کی پیدائش 1909 میں ہوئی تھی ۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق ایتھل ان معمر ترین افراد میں بھی شامل ہیں جنہوں نے کووڈ-19 کو شکست دی۔ وہ 2020 میں 110 سال کی عمر میں کورونا وائرس کا شکار ہوئی تھیں۔
ایتھل کا تعلق ابتدائی طور پر ہیمپشائر کے شپٹن بیلینجر سے ہے۔ ان کی پرورش ولٹ شائر کے علاقے ٹڈورتھ میں ہوئی۔وہ شاہ ایڈورڈ ہفتم کے دور کے آخری زندہ افراد میں سے ایک ہیں۔ نوجوانی میں وہ 1927 میں بھارت گئیں، جہاں انہوں نے ایک فوجی خاندان کے ہاں او پیئر کے طور پر کام کیا۔ہانگ کانگ میں نرسری اسکول قائم کیا.ایتھل کی ملاقات اپنے شوہر نارمن سے 1931 میں برطانیہ میں ایک عشائیے کے دوران ہوئی۔

نارمن برطانوی فوج میں لیفٹیننٹ کرنل تھے۔بعد میں دونوں ہانگ کانگ میں مقیم رہے، جہاں ایتھل نے ایک نرسری اسکول قائم کیا۔ ان کی دو بیٹیاں تھیں، تاہم دونوں ان سے پہلے انتقال کرگئیں۔ان کے شوہر نارمن کا انتقال 1976 میں ہوا، جبکہ ان کی ایک بہن گلیڈس بھی 104 سال کی عمر تک زندہ رہیں۔ایتھل 97 سال کی عمر تک گاڑی چلاتی رہی تھیں، جو ان کی غیر معمولی فعال زندگی کی ایک مثال ہے۔گزشتہ سال ستمبر میں، اپنی 116ویں سالگرہ کے فوراً بعد، شاہ چارلس سوم نے لائٹ واٹر کے کیئر ہوم میں ایتھل سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران ایتھل نے شاہ چارلس کو 1969 کی وہ تقریب یاد دلائی جب انہیں پرنس آف ویلز کا منصب دیا گیا تھا۔ اس وقت چارلس کی عمر 21 سال تھی۔دنیا میں سب سے زیادہ عمر تک زندہ رہنے کا ریکارڈ اب بھی فرانسیسی خاتون ژاں کالمان (Jeanne Calment) کے پاس ہے۔
گنuیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق ژاں کالمان کا انتقال 1997 میں 122 سال او164 دن کی عمر میں ہوا تھا۔ایتھل کیٹرہم اب 117 برس کی ہوچکی ہیں اور دنیا کی معمر ترین زندہ شخصیت کا اعزاز ان کے پاس برقرار ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed