حکومت چند دن کی مہمان ،جلد قومی حکومت بنائی جائے ،اچکزئی

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ حکومت چند دن کی مہمان ہے،ایک قومی حکومت بنائی جائے جو الیکشن کرائے۔ اپنے ایک بیان میں محمود خان اچکزئی کاکہناتھا کہ بانی پی ٹی آئی پاکستان کے مقبول لیڈر ہیں،بانی کی ہسپتال منتقلی اور رشتہ داروں کی ملاقات ان کا حق ہے،میں نورین نیازی سے نہیں ملا،ان کاکہناتھا کہ حکومت چند دن کی مہمان ہے، نظام کی بجائے چہرے بدلنے سے پاکستان یہاں تک پہنچا۔اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی کاکہناتھا کہ ایک قومی حکومت بنائی جائے جو الیکشن کرائے،قومی حکومت میں مولانا وزیراعظم بنیں تو میں ان کو ووٹ دوں گا، ان کاکہناتھا کہ پیپلزپارٹی کے اکابرین باہر ہیں، جب آئیں گے تو ملاقات ہو جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed