باڑہ سے لاپتہ شہری کی بازیابی درخواست، ایس ایچ او عدالت طلب

پشاور ہائیکورٹ نے باڑہ سے لاپتہ شہری کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر ایس ایچ او تھانہ میلواٹ باڑہ کو ریکارڈ سمیت ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔جسٹس اعجاز انور نے درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے متعلقہ ایس ایچ او کو آئندہ سماعت پر ریکارڈ سمیت عدالت کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 21 اگست تک ملتوی کردی۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مسعود خان کے بھائی زاہد خان کو پولیس نے 10 اپریل کی رات گھر پر چھاپہ مار کر حراست میں لیا اور اپنے ساتھ لے گئی۔ وکیل کے مطابق پولیس کے اعلی حکام سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے زاہد خان کی گرفتاری سے لاعلمی ظاہر کی، تاہم زبانی طور پر بتایا گیا کہ لاپتہ شخص ایف آئی اے کے پاس ہے۔وکیل نے عدالت کو مزید بتایا کہ بعد ازاں اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی درخواست دائر کی گئی، تاہم ایف آئی اے اور اینٹی نارکوٹکس فورس نے بھی زاہد خان کے حوالے سے لاعلمی ظاہر کی۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ متعلقہ پولیس حکام کو لاپتہ شہری کو بازیاب کرکے رہا کرنے یا عدالت کے سامنے پیش کرنے کا حکم دیا جائے۔عدالت نے متعلقہ ایس ایچ او کو ریکارڈ سمیت ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 21 اگست تک ملتوی کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed