توہین عدالت درخواست پر بورڈ بازار کے فریقین کو نوٹس جاری

پشاور ہائیکورٹ نے بورڈ بازار میں رہائشی علاقے کے اندر ہائی رائز عمارت کی تعمیر کیخلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔درخواست کی سماعت جسٹس اعجاز انور اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی۔ درخواست گزار کے وکیل سید سکندر حیات شاہ ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ بورڈ بازار میں ہائی رائز عمارت کی تعمیر کے لیے مبینہ طور پر غیر قانونی طور پر این او سی جاری کیا گیا ہے، جبکہ مذکورہ علاقہ رہائشی ہے اور رہائشی علاقے میں کمرشل عمارت تعمیر نہیں کی جاسکتی۔وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عمارت پر تعمیراتی کام تاحال جاری ہے اور 11ویں منزل تک تعمیر کی جاچکی ہے۔ درخواست گزار کے دوسرے وکیل صاحبزادہ انور علی نے مقف اختیار کیا کہ عمارت کی تعمیر کے لیے صرف 10 منزلوں کا این او سی جاری کیا گیا تھا، تاہم عدالت کی جانب سے سٹے آرڈر جاری ہونے کے دوران 11ویں منزل بھی تعمیر کردی گئی۔وکلا نے عدالت کو مزید بتایا کہ ہائی رائز عمارت کی تعمیر کے باعث علاقے کے رہائشیوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد فریقین کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کردیئے اور آئندہ سماعت پر جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed