ایف آئی اے میں خالی آسامیوں پر بھرتیاں کرنے کا فیصلہ

فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے ایف آئی اے میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر (لیگل)BS-17کی 12اور سپرنٹنڈنٹ BS-16 کی 22آسامیوں پر بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے درخواستیں طلب کی ہیں، دونوں عہدے عارضی ہیں تاہم مستقل ہونے کا امکان ہے، تعیناتی پاکستان میں کہیں بھی کی جا سکتی ہے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر (لیگل) BS-17کے لیے ایچ ای سی سے تسلیم شدہ یونیورسٹی سے سیکنڈ کلاس یا گریڈ سی ایل ایل بی ڈگری اور ڈگری کے بعد قانونی پریکٹس یا قانونی شعبے میں پراسیکیوشن کے دو سالہ تجربے کی شرط عائد کی گئی ہے۔ عمر کی حد 22سے 30سال ہے جبکہ بالائی عمر میں عمومی طور پر مزید 5سال رعایت دی جائے گی۔12نشستوں میں پنجاب کی 6، سندھ رورل کی 2، سندھ اربن کی ایک، خیبر پختونخوا کی 2 اور سابق فاٹا کی ایک نشست شامل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed