اسرائیل اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کو سبوتاژ کر رہا ہے، عباس عراقچی

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اسرائیل اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کو سبوتاژ کرنے کیلئے متحرک ہے۔تہران میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ امریکا کا ایران سے غیر مشروط سرنڈر کروانے کا خواب پورا نہیں ہوا، ایران کی بھرپور مزاحمت سے دشمن اپنے کسی بھی مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکا۔عباس عراقچی نے کہا کہ ایران میں رجیم چینج اور تقسیم پیدا کرنے کی کوششیں بھی ناکام ہوئیں، جنگ شروع ہونے کے کچھ ہی عرصے بعد دشمن نے مذاکرات کی درخواست کی، ایران نے اپنی شرائط پر جنگ بندی اور مذاکرات پر آمادگی ظاہر کی۔انہوں نے کہا کہ ایران نے مذاکرات میں بھی طاقت اور اعتماد کا مظاہرہ کیا، طے پانے والے سمجھوتے کی بیشتر شقیں ایران کے مفاد میں تھیں، سفارتی کامیابی وزارت خارجہ یا کسی فرد کی کامیابی نہیں بلکہ ایرانی عوام کی فتح ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آج کی دنیا میں طاقت کسی بھی ملک کا مرکز ہے، امریکا اسرائیل کے خلاف جنگ میں ایرانی میزائل طاقت کا محور بنے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed