تحصیل درگئی میں فائرنگ کے مختلف واقعات لڑکی سمیت دونوجوان جابحق۔گورنمنٹ ڈگری کالج درگئی کے سامنے فائرنگ سے حسنین ولدگل محمداورتھانہ وزیرابادکے حدود میں فائرنگ سے شہزادولدفریداللہ جابحق ہوگئے۔تینوں واقعات میںملاکنڈ لیویز نے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی۔جبکہ ریسکیو1122کے ترجمان کے مطابق تحصیل درگئی کے علاقے کوز شریف آباد میں فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں 15 سالہ لڑکی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم ایمبولینس کے ہمراہ فوری طور پر موقع پر پہنچی اور جسد خاکی کو ٹی ایچ کیو ہسپتال درگئی منتقل کر دیا۔جاں بحق لڑکی کی شناخت روزی خان کی 15 سالہ بیٹی کے طور پر ہوئی۔







